راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج سید آفتاب شاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج سید آفتاب شاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی گینگ گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی گینگ کوگرفتار کر لیا،مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گئی رقم 60 ہزار روپے و موبائل فون اور اسلحہ برآمد، زیر حراست افراد ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری تھے اور سال 2023 سے پولیس کو مطلوب تھے، ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں کو گرفتار کیا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔