وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی رات گئے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پرحاضری

 
0
1103

لاہور اگست 20 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی-وزیر اعلی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی-انہوں نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے دعا کی-وزیر اعلی نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بھی خصوصی دعاکی-انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی بزرگان دین کے فیوض و برکات سے کشمیر کو آزادی عطا فرمائیں – حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت تمام بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا-بعد ازاں وزیراعلی نے داتا دربار میں شکایت ڈیسک اور فرسٹ ایڈ ڈیسک کا افتتاح کیا-اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے-