تھانہ کورال کے علاقے میں اسماعیل شاہ نامی 4 سال بچے سے زیادتی کا معاملہ، ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا نوٹس

 
0
431

اسلام آباد اگست 21 (ٹی این ایس): تھانہ کورال کے علاقے میں اسماعیل شاہ نامی 4 سال بچے سے زیادتی کا معاملہ، ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا نوٹس۔ وقار حسین شاہ جو کہ ترلائی کا رہائشی ہے نے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید کی طرف سے فوری کارروائی کی ہدایت۔ ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال ایس ایچ او کروال سیف اللہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ پولیس کی بروقت کاروائی ذیادتی کرنے والے ملزم زوہیب عرف شانی کو گرفتار کرلیا۔ زیادتی کرنے والا ملزم زوہیب عرف شانی جس کی عمر 15/16 سال ہے وقار حسین شاہ کا ہمسایہ ہے۔ ملزم زوہیب عرف شانی نے بچے کو اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ بچے کو فوری طور پر پمز ہسپتال بجھوا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی