ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے محکمہ نے دارالحکومت میں  آگ کی واردات سے بچاؤ کی ایک موثر مہم شروع کردی،  غیر قانونی آتشگیر مواد کی ضبطی کے علاوہ آگہی بھی دی جارہی ہے

 
0
338

اسلام آباد، جنوری 31 (ٹی این ایس): ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے محکمہ نے دارالحکومت میں  آگ کی واردات سے بچاؤ کی ایک موثر مہم شروع کر دی ہے

جس کے تحت لوگوں میں آگہی پھیلانے کے علاوہ آتشگیر مادوں کو ضبط بھی کیا جا رہا ہے۔

محکمہ کی ٹیموں نے جی 10  کے انڈسٹریل اینڈ ٹریڈ سنٹر میں  گیس کے سیلنڈروں کے علاوہ دیگر آتش گیر مواد  ضبط کر کے دو یونٹس سیل  اور کئی کے چالان کردئے۔

جی نائن  مرکز میں ٹریڈ یونین کے دفتر میں ایک اجلاس کے دوران تاجروں کو  عمارات کے تحفظ اور قانونی ضوابط کے بارے میں آگہی دی گئی۔