آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
356

اسلام آباد اگست 21 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ایس ایچ او گولڑہ اقبال گجر معہ ٹیم نے موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا۔ ملزم بلاول عرف کاشی سے 12 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔ ملزم نے یہ موٹرسائیکل تھانہ شالیمار اور گولڑہ شریف کے علاقوں سے چوری کئے تھے۔ ملزم نے مزید موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت