ڈپٹی کمشنر سجاول اسماعیل میمن کی من مانیاں، اپنوں کو نوازنے کا الگ انداز، جونئیر کلرک کو گریڈ 17 کی پوسٹ پر لگا دیا

 
0
436

سجاول اپریل 17(ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر سجاول اسماعیل میمن کی جانب سے اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈی سی سجاول اسماعیل میمن نے اپنی پاور کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اکاوْنٹ آفیسر کی گریڈ 17 کی پوسٹ پر اپنے قریبی رشتےدار ساتویں گریڈ کے جونئیر کو 17 گریڈ پوسٹ پر مقرر کئے جانے کا انکشاف 17 گریڈ کے آفیسر کا آرڈر ہونے کے باوجود بھی انہیں چارج نہیں دی گئی ڈی سی آفس سجاول کے اکاوْنٹ آفیسر کی پوسٹنگ کے لئے 17 گریڈ کے آفیسر بہادر خان لانگاہ کا آرڈر بورڈ آف روینو نے 2017 میں جاری کیا تھااس وقت مقرر آفیسر111/1841 سجاول میں چارج لی تھی بعد میں اس وقت کے مقرر ڈپٹی کمشنر ریاض حسین عباسی نے انہیں چارج چھوڑنے کا حکم دیا جس کے دو سال بعد بھی انہیں چارج نہیں دی گئی اور اب کچھ ماہ قبل مقرر ہونے والے ڈپٹی کمشنر سجاول اسماعیل میمن نے اکاوْنٹ افیسر بہادر خان لانگاہ کو چارج دینے کے بجائے اپنے ہی جونئیر رشتےدار کو چارج دے دی سرکاری قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں اکاوْنٹ آفیسر 17 سے 18 گریڈ کا ہونا لازمی ہے پر ڈپٹی کمشنر سجاول اسماعیل میمن قوانین کی دھجیاں اْراتے ہوئے 17 گریڈ کی پوسٹ پر اپنے رشتےدار جونئیر جو گریڈ 7 کا ملازم ہے انہیں چارج دے دی ذرائع نےٹی این ایس کو بتایا ہے کہ ساتویں گریڈ کا ملازم مسعود احمد میمن ڈپٹی کمشنر سجاول اسماعیل میمن کے قریبی رشتدار ہیں اور اپنے لوگوں کو نوازتے ہوئے 17 گریڈ کی پوسٹ پر ایک جونئیر کو مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف روینیو کی جانب مقرر کئے جانے والے 17 گریڈ کے آفیسر بہادر خان لانگاہ کافی بار چارج لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر سجاول کی آفس گئے لیکن ڈپٹی کمشنر سجاول اسماعیل میمن کی جانب انہیں چارج دینے سے صاف انکار کیا اور دوسری جانب اکاوْنٹ آفیسر کی سیٹ پر ایک جونئیر کلرک مسعود احمد میمن کو مقرر کر رکھا ہے