بلدیاتی نمائندوں کے منحرف ہونے کیخلاف سماعت ، وکیل بلدیاتی نمائندے نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا

 
0
345

اسلام آباد اپریل 17 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے 8 بلدیاتی نمائندوں کے منحرف ہونے کے خلاف درخواستوں پرسماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے منحرف ہونے کے خلاف درخواستوں پرسماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے کی ۔
بلدیاتی نمائندوں کے وکیل مبین قاضی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،منحرف ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہیں کرایا جا سکا، وکیل بلدیاتی نمائندے نے کہاکہ جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت دیا جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ 8 بلدیاتی نمائندوں کا تعلق حیدر آباد سے ہے،ایم کیو ایم پاکستان سے منحرف ہونے پر الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔