سپریم کورٹ نے مانسہرہ میں دوہرے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان دو ملزمان کی سزا بحال کر دی

 
0
335

اسلام آباد اپریل 17 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے مانسہرہ میں دوہرے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان دو ملزمان کی سزا بحال کر دی۔بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ٹرائل کورٹ نے اختر سلیم اور اسکے والد فضل ربیع کو کو عمر قید کی سزا سنائی،ہائیکورٹ کورٹ نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا تھا۔سپریم کورٹ نے ایک ملزم کا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
عدالت نے کہاکہ ملزم اختر سلیم کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ملزم اختر سلیم کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیاجبکہ عدالت نے اختر سلیم کے والد فضل ربی کو بری کر دیا۔عدالت نے کہاکہ اختر سلیم کی محمد آصف اور غلام مصطفی کی بہن سے شادی ہوئی تھی۔ عدالت نے کہاکہ گھریلو تنازعے کے باعث بیوی اپنے والدین کے گھر تھی۔ملزمان نے وکیل کرنے کیلئے عدالت سے کیس میں التواء کی درخواست کی جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو دو ماہ پہلے نوٹس جاری کیا جا چکا ہے، دو ماہ کا ٹائم دیا تھا آپ نے ضائع کر دیا۔