پودے لگانا صرف کسی ایک ادارے کا کام نہیں بلکہ یہ ہم سب کا فرض ہے، ڈپٹی کمشنر سجاول محمد اسماعیل میمن

 
0
453

سجاول فروری 19 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن، ایس ایس پی کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پودا لگاکر موسم بہار کی آمد پر شجرکاری مہم کا باقائدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے پودے لگانا صرف کسی ادارے کا کام نہیں بلکہ یہ ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی اخلاقی ذمیداری ہے کہ وہ ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیئے شجرکاری مہم میں انفرادی طور پر بھی حصہ لیں۔ اس موقعے پر مختلف اداروں کے اعلیٰ افسران اور عام شہری بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔