سجاول شہر کی ایک لاکھ پچاس ہزار کی آبادی پینے اور گھریلو استعمال کے لیے فراہم کرنے والےٹاون کمیٹی سجاول کے تلاب سوکھ چکے، شہری پریشان

 
0
368

سجاول فروری 07 (ٹی این ایس): سجاول شہر کو پانی دینے والے تلاب سوکھ گئے ہیں شہر میں دس دن سےپانی کی فراہمی بند ہے جمع والے دن شہر میں پانی اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں مکمل ہرتال کی کال دی گئی ہے سجاول شہر کی ایک لاکھ پچاس ہزار کی آبادی پینے اور گھریلو استعمال فراہم کرنے والےٹاوْں کمیٹی سجاول کے تلاب سوکھ چکے ہیں اور تلاب میں پانی ختم ہونے کی وجہ سے گزشتہ دس دن سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہے مسلسل پانی نہ ہونے کی وجہ سے دوبی گھاٹ نہانےکے سلون بند ہو چکے ہیں اور مساجد میں وضو کرنے کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے مساجد میں اعلان کوائے گئے ہیں وضو کا پانی نہیں ہے پانی کی کمی کی وجہ سے اسکولوں کے بچے اور اسپتالوں میں داخل بیمار لوگ شدید مشکلات میں ہیں پانی نہ ہونے کے خلاف شہری اتعاد نے جمعے کے دن شہر میں مکمل ہرتال کی کال دی ہے جس دوراں احتجاج کیا جائےگا پانی کی کمی پر بات کرتے ہوئے شہری کاوْنسلرنیاز میمن نے کہا کے کچھ وقت قبل ٹاوْن انتظامیہ نے تلابوں کی صفائی کروائی تھی جس کے اخراجات نولاکھ  روپے دیکھائے گئے تھےلیکن کام ایک لاکھ روپے کا بھی نہیں کروایا گیا اگر درست راستے اور اور نیک نیتی سے کام کروایا جاتا تو آج شہری آبادی کو اتنی شدید پریشانی نہیں ہوتی اور انھوں نے کہا کہ ماہانہ 1کڑور28لاکھ روپےہرپ کر لئے جاتے ہیں اور پیہلے دڑو برانچ کے پاس لفٹر لگا کر پانی کے تالاب بھرلئے جاتی تھے لکین اب نہیں لگائی جاتی ہیں شہری اتعاد کے رہنماآعظم عمرانی ،اشرف میمن،عبدالخاق ملاح،یونس بھان اور دوسرے رہنماوْں کا کہنا تھاٹاوْن چیئرمین کو شہریوں نے اس لئے منتخب کیا تھا شہریوں کے مسائل ہل کرنے کے بجائے انہیں پینے کا پانی بھی فراہم نہ کر سکے ٹاوْن انتظامیہ کا کہنا ہے دڑو برانچ میں پانی کی قلت کی وجہ شہریوں کع پریشانی کا سامنا ہے جیسے ہی دڑو برانچ میں پانی کی صورتحال بہتر ہوگی شہر کو پانی کی فراہم شروع کردی جائے گی لوگوں کا کہنا ہے غریب لوگ ہیں 400 روپے کا پانی روزانہ نہیں خرید سکتے ہمیں ڈیلے پیدل8 سے10 کلومیٹر سفر کرکے پانی بھرنا پڑتا ہے