نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت، سابق وزیراعظم نوازشریف آج صرف فیملی کے افراد سے ملاقات کریں گے، نوازشریف ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ذرائع

 
0
546

لاہور فروری 07 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نوازشریف نے لیگی کارکنان اور رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت کرلی، نوازشریف آج صرف فیملی کے افراد سے ملاقات کریں گے،نوازشریف پی آئی سی میں زیرعلاج ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ہر جمعرات کو پارٹی رہنماء اور کارکنان ملاقات کرتے ہیں، جیل انتظامیہ کی جانب سے نوازشریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مخصوص ہے۔لیکن آج سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ آج صرف اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات کریں گے۔ نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر، مریم نوازاور ان کی صاحبزادی ماہ نورصفدر ہسپتال پہنچ گئی ہیں، ملاقات میں شریف فیملی کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔نوازشریف کی معذرت کے بعد ن لیگ کے سینئر رہنماء بھی ملاقات کیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ سینئر جاوید ہاشمی بھی نوازشریف سے ملاقات کرنے گئے لیکن ملاقات نہ ہوسکی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈیل لینے والا اور ڈیل دینے والا آج کوئی نہیں ہے، وقت آئے گا مریم نواز سب سے آگے ہو ں گی،علیم خان نیب میں گئے نہیں بلکہ لائے گئے ،نیب کے ادارے کو سیاسی جماعتیں توڑنے کے لئے بنایا گیا ۔سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ڈیل کا کوئی معاملہ نہیں ہے کیونکہ آج ڈیل لینے والا اور دینے والا کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی بھی میرے دوست ہیں ،میں نے عمران خان سے کہا تھا لیڈر بنو لیکن وہ ہرکارہ بن گیا ، ہر کارے کے ساتھ کھڑا ہوان اپنی توہین سمجھتا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ شیخ رشید کا تذکرہ نہیں ہونا چاہیے ، شیخ رشید جھوٹوں کا سردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ حکومت پانچ سال مدت پوری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان نیب میں گئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں۔