اسلام آباد اگست19(ٹی این ایس) وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹفیکیشنز کے تحت کئی بیوروکریٹس کی چھٹیاں منظور اور ان کی جگہ دوسرے افسران کے تقرری کے علاوہ کچھ افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی سلامتی ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج)عامر اشرف خواجہ 12 سے 30 اگست تک 19 روز کے لیے رخصت پر جا رہے ہیں چنانچہ تہمینہ جنجوعہ خارجہ معاملا ت ڈویژن بطور سیکرٹری خدمات انجام دے رہی ہیں عامراشرف کی واپسی تک ان کی جگہ کارگزار سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گی۔
اسی طرح سیکریٹریٹ گروپ کے افسرظفر حسن جو اس وقت پلاننگ ،ڈولپمنٹ اور ریفارم ڈویژن میں بحیثیت سیکرٹری تعینات ہیں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس محکمہ کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی جو 22 روز کے لیے رخصت پر جا رہے ہیں کی جگہ اضافی خدمات انجام دیں،
پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے آفیسر محمد عبدالمعید خان جو اس وقت حکومت پنجاب کو خدمات دے رہے ہیں کی چھٹی میں آدھی تنخواہ پہ 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے
اسکے علاوہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے دو افسران،کیپٹن ریٹائرڈسید علی اصغر اور وقاص شاہد جو کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریڑی میں متعین ہیں کو بالترتیب گلگت بلتستان اور پنجاب تبادلہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ حکومت سندھ کے پاس خدمات سرانجام دینے والے افسر محمد طفیل کو واپس اسلام آباد کپیٹل ٹیریٹری بلایا گیا ہے۔