عمرکوٹ،پاکستان کے 70ویں جشن آزادی شایان شان اندازمیں منانے کا سلسلہ جاری

 
0
384

عمرکوٹ جولائی19(ٹی این ایس) : صوبائی وزیر اسپورٹس سردارمحمدبخش خان مہرکی خصوصی ہدایات پر پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کوشایان شان اندازمیں منانےکےسلسلے میں ضلع عمرکوٹ کےاہم شہرکنری میں جشن آزادی فیسٹول کے تحت ریلوےگراؤنڈ کنری میں بھٹی فٹبال کلب اور ینگ اسٹارفٹ بال کلب کے مابین مقابلہ ہوا.جوکہ دلچسپ مقابلےکےبعد بھٹی فٹ بال کلب نے تین گول کے جواب میں چارگول کرکے جیت لیا.اس موقع پرمھمان خصوصی ضلع اسپورٹس آفیسر فوکل پرسن راؤ عتیق الرحمان نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے.اس موقع پر بھٹی برادری کے معززرہنمااورمہمان خاص جمیل احمدبھٹی ودیگربھی موجودتھے.اس موقع پرراؤعتیق الرحمان نےکہاکہ صوبائی وزیراسپورٹس سردارمحمدبخش خان مھرکے انقلابی اقدامات کی وجہ سے سندھ میں اسپورٹس کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ھواہے.اور سندھ کے نوجوان کھلاڑیوں کاٹیلنٹ ابھرکرسامنےآرہاہے.اسپورٹس کی سرگرمیوں کی وجہ صحتمندمعاشرہ کاقیام ممکن ہے.اورنوجوان نسل کو منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچانے کے لیے اسپورٹس سرگرمیوں میں اضافہ اور کھیل کے میدانوں کو آبادکرنا ضروری ہے