شرقپور میں خواجہ سراء کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع 

 
0
277

لاہور ،مارچ 02(ٹی این ایس): تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے شرقپور میں خواجہ سراء کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔22سالہ خواجہ سراء کو ناصر اور اس کے دوستوں نے نصیر آباد گاؤں کے قریب قتل کیا اور نعش کو ویرانے میں پھینک کر خود فرار ہو گئے ۔کیا پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اس سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔