نیب لاہور میں ٹیوٹا گوجرانوالہ موٹرز کرپشن کیس میں ملزمان سے برآمد نئی گاڑیوں کی متاثرین میں تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد

 
0
247

لاہور اکتوبر 23 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور میں ٹیوٹا گوجرانوالہ موٹرز کرپشن کیس میں ملزمان سے برآمد نئی گاڑیوں کی متاثرین میں تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد ہوا ۔تقریب میں نیب لاہور کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان نے مہمان خصوصی جبکہ دیگر سینئر افسران اور متاثرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے زریعے عوام سے زیرو میٹر گاڑیوں کی فراہمی کے نام پرلوٹ مار کرنیوالے ملزمان سے برآمد کروڑوں روپے مالیت کی نئی گاڑیوں کی اصل مالکان کو منتقلی کا آغاز کر دیا گیا ۔
پہلے مرحلے میں نیب لاہور کیجانب سے 52 گاڑیوں کی ملکیت کے کاغزات مالکان کے حوالے کئے گئے متاثرین کے حوالے کی گئی کاروں کی مالیت 15 کروڑ سے زائد ہے ۔ٹیوٹا موٹرز کیس میں مجموعی طور پر 700 متاثرین اپنے نقصانات کے ازالے کیلئے نیب لاہور کو درخواستیں جمع کرواچکے ملزمان کیخلاف تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان کی جانب سے 2006 میں گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ کے نام سے خطیر رقوم کی وصولی شروع کی گئی۔
ملزمان عوام کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے نئی کار کی مکمل قیمت کے برابر رقم بطور انویسٹمنٹ وصول کرتے رہے ۔نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم نے رواں سال ستمبر میں مرکزی ملزمان جاوید مظفر اور ملک عثمان کی گرفتاری عمل میں لائی ،نیب لاہور کے افسران محنت و لگن سے تمام کرپشن کے مقدمات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں ملک و قوم کی لوٹی گئی دولت کی ملزمان سے واپسی کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں ۔گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران کرپٹ عناصر سے 51 ارب بلواسطہ جبکہ ساڑھے 6 ارب پلی بارگین کے زریعے وصول کرتے ہوتے حکومتی خزانے اور متاثرین کو واپس لوٹائے ہیں۔