اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر محکمانہ ترقیاں، آئی جی اسلام آباد کی ترقی پانے والوں کو مبارک باد

 
0
240

اسلام آباد اکتوبر 23 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر محکمانہ ترقیاں، محکمانہ ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا محکمانہ ترقیاں پانے والوں میں 43 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر رینک پر ترقی دے دی گئی 82 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دے دی گئی 65 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دے دی گئی 200 کے قریب کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلز کے عہدے پر محکمانہ ترقی دے دی گئی ترقیاں محکمانہ پرموشن کمیٹی کی سفارشات پر کی گئی ہیں ترقی پانے والے تمام افسران و اہلکاروں کو ائی جی اسلام آباد نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ترقی پانے والے تمام افسران و جوان ذمے داری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیں گئے ائی جی اسلام آباد ترقی پانے والے تمام افسران و جوان پوری ایمانداری سے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی خدمت کریں گے۔