راولپنڈی (ٹی این ایس) صادق آباد پولیس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا

 
0
2

راولپنڈی (ٹی این ایس) صادق آباد پولیس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس کو ڈھوک کالا خان کی رہائشی مدعیہ خاتون نے بتایا کہ 10 سال سے شادی شدہ ہوں اور شوہر چاند سے میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ تقریبا ایک سال قبل میری فون پر پنڈوریاں کے رہائشی قاسم ولد سجاد کے ساتھ بات چیت ہوئی اور ہماری دوستی ہو گئی۔ قاسم نے کہا کہ تم اپنے خاوند سے طلاق لے لو میں تم سے شادی کر لوں گا میں نے بتایا کہ میں مسیحی برادری سے ہوں جس پر قاسم نے کہا کہ میں تم کو مسلمان کر کے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر میں راضی ہو گئی اور خاوند سے معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑا شروع کر کردیا۔ بالاخر میری خاوند چاند سے علیحدگی ہو گئی اور خاوند نے بچے واپس لے لیے۔ جس کے بعد قاسم سجاد میرے گھر ڈھوک خان آنا شروع ہو گیا اور میرے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنے کی جس پر میں نے منع کیا اور کہا کہ پہلے شادی کرو جس پر قاسم سجاد نے مجھے بہلانا پھسلانا شروع کر دیا اور میرے گھر آ کر میری مرضی کے خلاف زبردستی زنا شروع کر دیا قاسم سجاد پچھلے نو سال سے متعدد بار میرے ساتھ زنا کر چکا ہے۔ میں مسمی قاسم سے بار بار کہتی رہی کہ تمہاری وجہ سے میرا گھر تباہ ہو گیا میرے بچے دور ہو گئے۔ تم میرے ساتھ شادی کرو لیکن قاسم سجاد مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتا رہا تین روز قبل میری اور قاسم سے ملاقات ہوئی میں نے دوبارہ شادی کی بات کی جس پر قاسم نے مجھے شدید مارا بیٹا گلا دبایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی مسمی قاسم نے شادی کے نام دھوکہ کیا اور میرے ساتھ بار بار زنا کیا قاسم سجاد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔۔۔ کاروائی کرتے ہوئے شادی کا چھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے شادی کا چھانسہ دے کر اسکے ساتھ زیادتی کی پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا ہے ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا خواتین سے زیادتی حراسمنٹ ناقابل برداشت جرم ہیں