فیض آباد کے علاقے میں پارا چنار کے نوجواں کا قتل،  ڈکیتی یا ٹارگٹ کلنگ ، اسکا تاحال تعین نہ ہوسکا، اطلاع کے باوجود پولیس نہ  آئی

 
0
441

راولپنڈی، اپریل 16 (ٹی این ایس): تھانہ نیو ٹاون فیض آباد کے علاقے میں ڈکیتی کے خلاف مزاحمت یا ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں ایک  نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

نوجوں کی شناخت پارا چنار کے رہائشی 23 سالہ مجاہد کے طور پر ہوئی ہے۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

نوجوان کی لاش بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردی گئ ۔پولیس اطلاع کے باوجود ہسپتال بھی نہیں پہنچ سکی۔