راولپنڈی، اپریل 16 (ٹی این ایس): مری روڑ پر پتنگ اڑانے کے لئے استعمال کی جانے والی قاتل ڈور نے آئی کام کے طالبعلم کو زخمی کردیا
حافظ عبدالباسط نامی نوجوان کا نچلا ہونٹ کٹ گیا، ڈاکٹروں نے خون روکنے کے لیے 8 ٹانکے لگائے
نوجوان نے بتایا کہ ڈور اس کی گردن پر پھری تھی جس سے بچنے کی کوشش کی توہونٹ کٹ گیا۔













