راولپنڈی جولائی 16 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عمیر عرف میری جو اپنے گھر گلی نمبر 5 مصریال روڈ سرعام منشیات فروخت کررہا تھا ریڈ کیا۔ دوران ریڈ ملزم عمیر عرف میری اپنے گھر کے باہر پولیس پارٹی کو دیکھ کر ہاتھ میں پکڑا شاپنگ بیگ پھینک کر اپنے گھر کے اندر بھاگ کر چھت کے ذریعے فرار ہوگیا۔ گھر میں موجود 2 خواتین کی بزریعہ لیڈیز پولیس تلاشی لینے پردونوں ملزمہ فرزانہ بی بی اور سدرہ ساجد سے 3 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی. جبکہ شاپنگ بیگ سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے.