سید پور روڈ پر پولیس ناکہ پر فائرنگ،اہلکار کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کا مقدمہ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم حسنین فاروق کو دو بار عمر قید کی سزا سنا دی

 
0
993

راولپنڈی جولائی 16 (ٹی این ایس): سید پور روڈ پر پولیس ناکہ پر فائرنگ،اہلکار کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کا مقدمہ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم حسنین فاروق کو دو بار عمر قید کی سزا سنا دی۔ مجرم کو مجموعی طور پر 74 سال قید سخت اور ساڑھے اکیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی۔ مجرم نے گزشتہ سال دسمبر میں پولیس ناکہ پر فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل عارف کو شہید کیا تھا۔ مجرم کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل واجد شدید زخمی بھی ہوا تھا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے کی