تھانہ مورگاہ کی کاروئی 6/7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا سفاک درندہ گرفتار

 
0
755

راولپنڈی 10 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): تھانہ مورگاہ کی کاروئی 6/7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا سفاک درندہ گرفتار، متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ مورگاہ میں فوری مقدمہ درج کیا گیا، سفاک ملزم بچی کو اپنے گھر کی بالائ منزل پر لے کر گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ایف آئ آر کا متن
مورگاہ پولیس نے فوری کاروائ کرتے ہوۓ ملزم توفیق عرف ککو بٹ کو گرفتار کر لیا، ملزم کو معزز عدالت کے روبرو پیش کر کے 04 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے، متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جاۓ گا، ایس ایچ او مورگاہ خواتین اور بچیوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی، ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی پولیس بچوں اور خواتین سے زیادتی کے سلسلہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، سی پی او محمد احسن یونس