لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، شہزاد اکبر

 
0
350

اسلام آباد 10 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ انتظامیہ کی نااہلی ہے۔

لاہور میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ موٹروے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ کوتحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ جائےوقوعہ سےتمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ شاہراہوں کومحفوظ رکھناحکومتی ذمہ داری ہے۔ آئندہ چنددنوں میں جرائم کی شرح کم ہوگی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ واقع سے متعلق سی سی پی او کے بیان کاغلط مطلب نکالا گیا۔ پولیس کلچرتبدیل کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔

اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے کہا کہ موٹروے واقعہ کے رونما نہونے کے بعد سب سے پہلے فٹ ٹریکر کو بلوایا۔ رورل اور اربن پولیسنگ کو دونوں کو تحقیقات میں شامل کیا ہے۔

عمر شیخ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے جیوفینسنگ ٹیم بھی بلائی ہے۔ واقعے میں شیشے توڑتے وقت ملزمان کا خون نکلا جس کیلئے ڈی این اے ٹیم بلائی ہے۔

سی سی پو او لاہور نے کہا کہ واقعہ کو مثالی بنائیں گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جاری ہے۔واقعے پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ کیس میں ہمیں ایک سراغ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارا واقعہ 3 سے 4 کلو میٹر کی حدود میں پیش آیا ہے۔ موٹروے واقعے کے ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے۔ علاقے کے تین دیہات ہیں جن کے مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اس موقع پر شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے لندن میں اپنے علاج کیلئے اب تک کھ نہیں کیا۔ شریف خاندان نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ شریف خاندان اور زرداری خاندان کی تمام جائیداد ضبط ہوں گی۔

شہزاداکبر نے کہا کہ شہباز شریف کے کارنامے سامنے آگئے ہیں۔ شہباز شریف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہوئے ہیں۔