اسلام آباد 10 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں علاقائی روابط کے فروغ اور بہتر سیکیورٹی وژن کو سپورٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کےنائب وزیراعظم نے جی ایچ کیوراولپنڈی کادورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی روابط کےفروغ پربھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ازبک نائب وزیراعظم نے کہا علاقے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل قدر ہے۔
یاد رہے ازبکستان کے نائب وزیراعظم آج پاکستان پہنچے تو مشیرتجارت رزاق داؤد نے معززمہمان کانورخان ایئربیس پر استقبال کیا ، دورے میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ پرتبادلہ خیال ہوگا ۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا تھا کہ پاکستان اوروسط ایشیائی ممالک میں تجارت کے وسیع مواقع ہیں،پاکستانی برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔