پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 15 ستمبر سے جامعہ کھولنے کا شیڈول جاری کردیا

 
0
180

لاہور 10 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): ترجمان پنجاب یونیورسٹی خرم شہزاد کے مطابق تعلیمی ادارے کو 3 مرحلوں میں کھولی جائے گی۔ پنجاب یونیورسٹی آن لائن اور فیس ٹو فیس تدریسی نظام بیک وقت جاری رکھے گی۔

ترجمان کے مطابق پہلےمرحلے کا دورانیہ 15 ستمبر تا 25 اکتوبر پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلےمیں بی ایس اورماسٹرز کی تمام کلاسزآن لائن جاری رہیں گی۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ایم اے پارٹ ٹو اور ایل ایل بی کے تمام امتحانات 26 ستمبر سے روایتی انداز میں ہوں گے۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلبا کو 23 ستمبر سے ہاسٹل میں رہنےکی اجازت ہوگی۔

ترجمان خرم شہزاد کے مطابق یونیورسٹی کھلنے کے دوسرے مرحلے کا دورانیہ 2 نومبر تا 15 دسمبر پر مشتمل ہوگا۔ طلبا کے لیے فیس ٹوفیس کلاس میں حاضر ہونا لازمی نہیں ہوگا۔ یونیورسٹی کھلنے کا فیز تھری 16 دسمبر سے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ 7 ستمبر کو وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔