اسلام آباد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دونوں بیٹوں کو کل طلب کرلیا ٗ علی ڈار اور حسنین ڈار کو سمن موصول

 
0
477

اسلام آباد نومبر 1(ٹی این ایس)اسلام آباد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دونوں بیٹوں کو (کل) جمعرات طلب کرلیا۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کا نیب ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔اب عدالت نے وزیر خزانہ کے دونوں بیٹوں علی ڈار اور حسنین ڈار کو 2 نومبر کو طلب کرلیا ہے جس کیلئے علی ڈار اور حسنین ڈار کو دبئی میں سمن وصول کرائے گئے۔عدالتی سمن موصول ہونے کے بعد نوازشریف کے داماد علی ڈار اور ان کے بھائی حسنین ڈار گزشتہ روز دبئی سے لندن پہنچ گئے ہیں۔واضح ر ہے کہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا ہے۔