پاکستان کی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سفارتی علاقے میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

 
0
412

اسلام آباد نومبر 1(ٹی این ایس) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سفارتی علاقے میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوء ے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مربطوط کوششوں اور قریبی تعاون کی ضرورت ہے ۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کابل میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خوفناک دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ ہوا ہے ٗ سوگوار خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ پاکستان ہر شکل میں دہشت گردی کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مربوط کوششوں اور قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔