عمران خان کا بیورو کریسی میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ، تجم سیٹھی سمیت اہم عہدوں پر تعینات اداروں کے سربراہان کو تبدیل کیا جائے گا

 
0
404

اسلام آباد،اگست 01 (ٹی این ایس):  متوقع وزیر اعظم عمران خان نے بیورو کریسی میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے حلف اٹهاتے ہی اہم عہدوں پر تعینات اداروں کے سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تبدیلی کا فیصلہ ہوا ہے۔نجم سیٹھی نے عمران خان کو متعدد بار فون کئے تاہم عمران خان سے رابطہ نہ ہو سکا ، پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نجم سیٹھی سے بات کرنے سے منع کر دیا ہے اور امکان یہی ہے کہ وہ استعفیٰ دے دیں -اس کے علاوہ اہم وزارتوں میں تعینات سیکریٹریز کی تبدیلی بهی پہلے مرحلے میں شامل ہے۔عمران خان کو آئی بی سے بهی شدید تحفظات ہیں اور وہ انتظامی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں – آئی بی میں 6 اہم عہدوں پر تعینات افسران کی بهی فوری تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے –

آئی بی افسران غیرقانونی ہاوسنگ سوسائیٹز اور سیاست میں ملوث ہیں۔اس کے علاوہ چئیرمین نادرا عثمان مبین کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چئیرمین ایس آئی سی پی اور ایم ڈی پی ایس اوکی تبدیلی بهی ہونے کا امکان ہے