اسلام آباد ہائیکورٹ ، نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

 
0
324

 

اسلام آباد،نو مبر 01(ٹی این ایس) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،مخدوم نیازانقلابی اورابراررضا کی درخواستوں پر سماعت کی۔ مخدوم نیاز انقلابی نے کہا کہ نوازشریف نے تقریر میں کہا تھا کہ طاقت اور عدلیہ کا گٹھ جوڑ توڑنا ہو گا ،نواز شریف نے عدالتوں کیخلاف ہرزہ سرائی کی ، آئین کسی کو بھی توہین عدالت کا حق نہیں دیتا ،چیئرمین پیمرا کی غفلت اورمجرمانہ خاموشی پرہائیکورٹ پیمرا کواحکامات جاری کرے۔

جسٹس محسن اخترکیا نی نے کہا کہ کس عدالت کے خلاف نوازشریف نے توہین عدالت کی ہے ،ہائیکورٹ کے پاس سوموٹوایکشن لینے کا کوئی اختیارنہیں صرف سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لینے کا اختیار ہے۔ مخدوم نیاز انقلابی نے کہاکہ سیکشن 11 کے تحت کوئی بھی شخص درخواست دے سکتا ہے۔ وکیل اسٹینڈنگ کونسل نے کہا کہ نواز شریف نے جس عدالت کے خلاف توہین کی ہے اس عدالت کوکیس سننے کا اختیار ہے۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔