مصوروں کے مو قلم سے تمام شہروں کے داخلی راستوں کودل کش خوش کن قدرتی مناظر سے آراستہ کیا جائیگا، حکمت عملی تیار

 
0
358

لاہور ،نو مبر 01(ٹی این ایس): صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صو بہ بھر کے تما م داخلی راستوں کو ان علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے انتہائی دلکش و خوبصورت اور فوری توجہ طلب بنایا جائے گا جس کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، اس سلسلے میں تمام مئیر، چئیرمین،ڈپٹی چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسلز ومیونسپل کمیٹیزفوری طور پر لائحہ عمل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیں۔

انہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں پی ایچ اے بھی معاونت کرے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مرید کے اور کامونکی میں بنائے جانے والے داخلی راستوںپر انتہائی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر علاقہ اپنی ثقافت کا اظہارداخلی راستوں کے ذریعے کریگا۔انہوں نے کہا کہ شہروں کے بام و در کو سجانا ہمار ا قومی و تاریخی ورثہ ہے۔

مصوروں کے مو قلم سے تما م شہروں کے داخلی راستوں کودل کش خوش کن قدرتی مناظر سے آراستہ کیا جائے گا۔سڑکوں کے اطراف سا یہ دار شجراور درمیانی روش پرفنکارنہ انداز میں پھول پودوں کی آرائش کی جائے گی۔اس سلسلہ میں جملہ امور چئیرمین صاحبان مقامی حکومت صوبہ کو خوبصورت تراور ماحول دوست بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔