آرمی چیف سے امریکی سینیٹر کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

 
0
254

راولپنڈی دسمبر 16 (ٹی این ایس): امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں بتایا کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی۔جس میں افغان مفاہمتی عمل کے ساتھ ساتھ علاقائی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکی سینیٹر نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔