گینگ آف فائیونوازشریف کوگڑھے میں دھکیل رہے ہیں، حدیبیہ پیپرمل کیس ان کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، شیخ رشید احمد

 
0
388

راولپنڈی اگست 19(ٹی این ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نیشنل پریس کلب  میں منعقدپریس کانفرس میں کہا ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 کروڑعوام کے ترجمان ہیں، ن لیگ قومی اداروں سے تصادم چاہتی ہے، گینگ آف فائیونوازشریف کوگڑھے میں لیکرجارہے ہیں، ایک طرف ججزپرتنقید دوسری جانب رحم کی اپیل کی جارہی ہے، حدیبیہ پیپرمل کیس ان کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ہوگا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ این آراوچاہتے ہیںلیکن اب کوئی این آر او نہیں ہوگا۔ والیم 10نیب کے پاس آگیاہے،آج نہیں توکل چیزیں سامنے آجائیں گی ان کا کہنا تھا کہ والیم 10 دیکھنا خواجہ حارث کا حق ہے تو مجھ سمیت پوری قوم کا بھی حق ہے ،پوری قوم والیم 10 اور ڈان لیکس رپورٹ دیکھنا چاہتی ہے،پرویزرشید نے کہاتھاکہ ڈان لیکس پر انہیں قربانی کابکرابنایاگیا،

شیخ رشید نے کہا کہ عدالت چل کران کے پاس لاہورگئی،تاکہ یہ کوئی بہانہ نہ بناسکیں لیکن انہوں نے نیب کے سامنے پیش نہیں ہونا،انہیں اب سمجھ آگیا ہو گاکہ انہیں کیوں بلایا جا رہا ہے ، اب کیسزشریف خاندان کی عدم حاضری پرہی ٹرائل ہوں گے،شیخ رشید نے کہا سپیکر ایازصادق نوازشریف کے ہاتھ کی گھڑی ہیں،ایاز صادق کی وجہ سے اسمبلی کا وقار کا مجروح ہوا،شریف خاندان کی کرپشن کے باعث انڈسٹریاں اورکارخانے تباہ ہوگئے ہیں،نوازشریف نے آئین وقانون سے کیڑے نکالنے شروع کردیئے ہیں، انہوں نے کہانواز شریف ریلی کے ذریعے اداروں پر دباﺅ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوئے اگر انہوں نے دوبارہ سے کوشش کی تو میں پاکستانی اداروں اور عدلیہ کیلئے تحریک چلاﺅں گا،ملکی معاملات میں کئی نوازشریف ادھر ادھر ہو جاتے ہیںاوران کو ملک سے بھاگنے کے طریقے اچھی طرح آتے ہیں، شیخ رشید نے کہا چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے کہ ایل این جی معاہدوں میں 200 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے بس خط کا انتظار ہے ریفرنس تیار کر لیا جلد سپریم کورٹ جاﺅں گا،ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ کچھ دن پہلے چودھری نثار سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے مجھ سے شکوہ کیا ،شیخ رشید نے کہا کہ شریف برادران کو شاہدخاقان عباسی بطوروزیراعظم پسندنہیں،یہ لوگ انقلابی بن رہے ہیں اپنے گھر سے انقلاب کا افتتاح کریں۔