اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے مو ثر کر یک ڈاون جاری

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے مو ثر کر یک ڈاون جاری,سنگین جر ائم میں ملوث 7 مجرمان اشتہاریوں سمیت 14جر ائم پیشہ عناصر گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاون جاری ہے، اس سلسلے میں تھانہ آ بپارہ، تھا نہ کوہسار، تھانہ ترنول، تھا نہ سنگجانی اور تھانہ کھنہ پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,010گر ام چرس، 30 بوتلیں شراب، مختلف بو ر کے پا نچ عدد پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 7 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہاکہ پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،