اسلام آ باد (ٹی این ایس) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 25 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس کے تھانہ ترنول ، تھانہ رمنا ،تھانہ مارگلہ ، تھانہ سہالہ ، تھانہ سنبل، تھانہ لوہی بھیر ،،تھانہ شہزاد ٹاون، تھانہ کورال ،تھانہ پھلگراں، تھانہ شالیمار، تھانہ شمس کالونی، تھانہ سیکرٹریٹ ،اور تھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے 515 گرام ہیروئن 589 گرام آئس،1061 بوتل شراب مختلف بور کے 08 پستول معہ ایمونیشن اور 01 خنجر برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 06 مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15 پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے
















