صوابی/اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 صوابی ملک اشفاق حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد قومی ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار پر حاضری دی۔شہید کے بھائی انور خان نے ان کا خیرمقدم کیا’ اس موقع پر ملک اشفاق حسین نے شہید کے مزار پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور سلامی پیش کی’ ملک اشفاق حسین نے شہید کی عظیم قربانی، بہادری اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے دی جانے والی لازوال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی اور ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا













