راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کا شراب منشیات، ناجائز اسلحہ، چوری و ڈکیتی پتنگ فروشوں سمیت کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن
تھانہ ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 60 ہزار موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا، زیر حراست افراد ڈکیتی کے مقدمے میں چار سال سے اشتہاری تھے،نیو ٹاؤن پولیس نے دو روز قبل تیز رفتاری و غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے خاتون کو ٹکر مار کر زخمی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص خاتون کو زخمی کرنے کے بعد کار چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے نو مقدمات درج کر کے نو افراد کو حراست میں لے لیا گذشتہ چھ روز کے دوران 148 مقدمات درج ہوئے اور 165 افراد کو کرایہ داری کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا، سی پی او کے احکامات پر کرایہ داری ایکٹ کے نفاذ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں، پتنگ سپلائرز کے خلاف کاروائیاں میں تین پتنگ سپلائرز گرفتار پتنگیں اور ڈوریں اور اسلحہ برآمد، کاروائیاں تھانہ وارث خان، ریس کورس کے علاقوں میں کی گئیں زیر حراست افراد کو خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد خلاف کاروائیوں میں چار افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ پیر ودھائی، تھانہ کینٹ، اور تھانہ صدر بیرونی کے علاقوں میں کی گئیں۔













