کراچی (ٹی این ایس) پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کا اجلاس، 18 اکتوبر کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی

 
0
3

کراچی (ٹی این ایس) کراچی پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے صدر عابد حسین ستی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام سٹی ایریاز کے عہدیداران اور سندھ کونسل کے اراکین کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 18 اکتوبر کو شہدائے کارساز کی یاد میں منعقد ہونے والے پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سینئر نائب صدر صدیق اکبر، انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کاچھیلو سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 اکتوبر کو شام 4 بجے شہدائے کارساز کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ 17 اکتوبر کی شام یادگارِ شہدائے کارساز پر شہداء کی یاد میں دیے روشن کیے جائیں گےاس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی نے شہدائے کارساز کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کارساز کی قربانیاں پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔ ان عظیم شہداء نے جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے سے وفاداری کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گااجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام سٹی ایریاز کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریز کے علاوہ پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، پاکستان پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، منارٹی ونگ، پیپلز لیڈیز ونگ، زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمینز، ٹاؤن چیئرمینز اور دیگر پارٹی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہدائے کارساز کی یاد میں منعقد ہونے والے پروگرام کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام تنظیمی عہدیداران کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ جمہوریت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔