راولپنڈی (ٹی این ایس) وزیراعلی مریم نواز شریف صاحبہ کا ویژن ڈرگ فری پنجاب کی روشنی میں سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری،
6 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 8 کلو سے زائد منشیات برآمد،
جاتلی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر3 کلو640گرام چرس برآمد کی،
کلرسیداں پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو800 گرام چرس برآمد کی،
نیوٹاؤن پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو480گرام چرس برآمد کی،
صادق آباد پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو480گرام چرس برآمد کی،
سول لائنز پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر200 گرام آئس برآمد کی،
منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،













