(پریس ریلیز)
راولپنڈی میں کوالٹی سکول اینڈ کالج کی 21ویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی, جس میں والدین اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ تلاوت ِ کلام پاک سے کیا گیا سکول کی پرنسپل کوالٹی سکول اینڈ کالج کی پرنسپل ندیمہ تنویر نے سپاسنامہ پیش کیا جس میں انھوں نے کہا کہ کوالٹی سکول اینڈ کالج دوسروں کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔
انھوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کے رول ماڈل ہوتے ہیں اسی لئے ہم کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بچوں کی کوالٹی تربیت پر بھی فوکس کر تے ہیں تا کہ وہ معاشرے کا ایک اہم اور فعال رکن بن کر اپنا کردار ادا کریں,
پرنسپل ندیمہ تنویر نے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ کوالٹی سکول اینڈ کالج کی 21ویں سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جنید زیدی مہمانانِ گرامی لیفٹیننٹ جنرل( ر)صبیح قمر الز مان ، ڈاکٹر اکرم شیخ اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوالٹی سکول اینڈ کالج ایک بہترین ادراہ ہے۔جو طلباء وطالبات کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر رہا ہےانھوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ان کے شاندار مستقبل کے لیے خصوصی توجہ کے ساتھ پورا وقت دیں۔انھوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کی تعلیم و تربیت کے لئے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی پوری ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا اور ایک وقت آئے گا جب یہ نسل قابلِ رشک مقام تک پہنچ جائے گی۔ آخر میں مہمانِ خصوصی اور مہمانانِ گرامی نے مختلف کلاسز کے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
(فوٹو کیپشن) مہمان خصوصی ڈاکٹر جنید زیدی ڈاکٹر اکرم شیخ ,لیفٹیننٹ جنرل( ر)صبیح قمر الز مان ، پرنسپل ندیمہ تنویر کوالٹی سکول اینڈ کالج کی 21ویں سالانہ تقریب سے راولپنڈی میں خطاب کر رہے ہیں۔