راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 3 منشیات سپلائرز سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد

 
0
59

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 3 منشیات سپلائرز سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد۔ واہ کینٹ پولیس نے منشیات سپلائر خورشید سے 2 کلو 500 گرام چرس جبکہ ملزم شہزاد سے 520 گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے منشیات سپلائر رمیز سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کی،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔