آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل اسپیشل کورکمانڈرزکانفرنس طلب کرلی

 
0
358

راولپنڈی ،اکتو بر 2(ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل اسپیشل کورکمانڈرزکانفرنس طلب کرلی، کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل کورکمانڈرزکانفرنس طلب کرلی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کورکمانڈرزکانفرنس میں شرکاء کواپنے دورہ افغانستان سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ملکی اہم معاملات کابھی جائزہ لیاجائے گا۔ اجلاس میں ایل اوسی پربھارت کی جانب سے سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔