آپریشن ردالفساد:بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی

 
0
418

راولپنڈی مارچ 4(ٹی این ایس)آپریشن ردالفسادکے تحت ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کرتے ہوئے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن مشتبہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرکیاگیا، آپریشن کے دوران بارودی مواد،بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹرزبرآمد ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہناتھاکہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے آرپی جی راکٹ،بڑی تعدادمیں اسلحہ اورگولیاں بھی برآمدہوئیں۔