تھانہ وارث خان کے پولیس اہلکاروں کا اختیارات سے تجاوز کرنے کا معاملہ، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا نوٹس

 
0
384

راولپنڈی مارچ 16 (ٹی این ایس): تھانہ وارث خان کے پولیس اہلکاروں کا اختیارات سے تجاوز کرنے کا معاملہ، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا نوٹس ،ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کو انکوائری کا حکم، پولیس اہلکاروں ظہور اور اکرام نے جوس والے کو جوس پینے کے بعد پیسے نہ دیے، ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اورایس ایچ او وارث خان کی جوس کی دکان پر آمد، جوس والے سے اہلکاروں کے رویے پر معذرت کی اور جوس والے کو گلے لگایا، ایس پی راول ڈویژن نے کہا کہ سب پولیس اہلکار ایک جیسے نہیں ہوتے، اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کی جا رہی ہے، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے کہا کہ راولپنڈی پولیس میں ایسے اہلکاروں کی کوئی جگہ نہیں، ہمارا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے، اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں نے محکمہ کے وقار کو مسخ کیا، ایسے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کی نشاندہی کرنے پر نجی ٹی وی چینل کے میڈیا پرسن کا شکریہ ادا کیا اور شکریہ کا مراسلہ بھی جاری کیا،