کرونا وائرس کے تدارک کے لئے لگائی گئی پابندی کے باوجود شادی ہال میں عوامی اجتماع اکٹھا کرنے پر گرفتاریاں

 
0
347

راولپنڈی مارچ 16 (ٹی این ایس): کرونا وائرس کے تدارک کے لئے لگائی گئی پابندی کے باوجود شادی ہال میں عوامی اجتماع اکٹھا کرنے پر گرفتاریاں، ایرپورٹ پولیس نے شادی ہال میں عوامی اجتماع اکٹھا کرنے پر 2 اشخاص کو گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب نے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ منیجر شادی ہال رفیق اور ہال بک کرنے والے عرفان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سی پی او راولپنڈی کی ہدایات پر تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس شب و روز کوشاں ہے.