اسلام آباد (ٹی این ایس) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں مالیت کی موٹر سائیکلوں، نقدی، موبائل فونز، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں مالیت کی موٹر سائیکلوں، نقدی، موبائل فونز، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تھانہ گولڑہ، ترنول، انڈسٹریل ایریا اور لوہی بھیر کے علاقوں سے شہریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ تھانہ نون کے علاقے میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، موبائل فونز، گھریلو سامان اور دیگر قیمتی اشیاء لے گئے۔ ادھر تھانہ نون اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں سرقہ بالجبر کے الگ الگ واقعات میں مسلح ملزمان نے شہریوں اور راہگیروں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے