ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اشفاق احمد رانا ہمراہ یاسر محمود چوہدری سول جج راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
682

اسلام آباد مارچ 16 (ٹی این ایس): مورخہ 16 مارچ 2020 کو اشفاق احمد رانا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ہمرا یاسر محمود چوہدری سول جج راولپنڈی بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز جج صاحبان نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔

معزز جج صاحبان نے نوعمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر انتظام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز لا معائنہ کیا اور ٹیوٹا کی جانب سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔
انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔