ٹیکسی انجمنوں کی احتجاجی ریلی، آن لائن  کیب سروس بند کرنے کا مطالبہ

 
0
2776

اسلام آباد، نومبر 07 (ٹی این ایس): ٹیکسی  ویلفئیر ایسو سی ایشن اور ٹیکسی یونین نے  آن لائن کیب سروسز کے خلاف زیروپوائنٹ سے پریس کلب تک  احتجاجی  مارچ کرتے ہوئے اوبر اور  کریم سمیت  ہر قسم کی آن لائن ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ  ٹیکسی ڈرائیور اور مالکان کی انجمنوں نے 20 اگست کو بھی اس مطالبہ کو لیکر راول ڈیم چوک کو بند کرکے  مری اسلام آباد آنے جانے والی سینکڑوںگاڑیوں کو درماندہ کیا تھا۔

منگل 7 نومبر کو ہوئے مظاہرے کی قیادت کرنے والے ٹیکسی یونین اور ٹیکسی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے ٹی این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس کی  حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کا کروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس غیر قانونی ہے کہ یہ 179 کے ایکٹ کے تحت نہیں آتی۔سمجھ نہیں آتی کہ اس کو کون چلا رہا ہے اور متعلقہ ادارے خاموش کیوں ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہا کہ  ہم حکومت کو  50 ہزار ٹیکسیوں کا ٹیکس ادا کرتے  ہیں اور اگر ہم کام نہ پائیں تو یہ ٹیکس کیسے ادا کر یں گے۔