کشمیر کےلئے نئے لائحہ عمل کا اعلان اور اگلے سال سیز فائیر لائین ٹوڑیں گے، نواز شریف نے  آزاد کشمیر کےانتخابات میں بھی دھاندلی کرائی، کشمیریوں کے خون سے زیادتی کی اُسی کی سزاء بھگت رہے ہیں

 
0
555

تحریک انصاف رہنما بیرسٹر سلطان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کشمیریوں کے خون سے زیادتی کی ،،وہ اسی کی سزا بھگت رہے ہیں ،، آزاد کشمیرکے الیکشن میں بھی نواز شریف نے دھاندلی کروائی ۔۔

اسلام آباد،نومبر07 (ٹی این ایس): تحریک انصاف رہنما بیرسٹر سلطان محمود  نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کے حل کے لئے نئے لائحہ عمل کو اختیار کریں گے اور  اگلا سال ان شاء اللہ  مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سال ہو گا۔ انھوں نے نواز شریف پر  انتخابات میں دھاندلی اور کشمیریوں کے خون سے زیادتی کرے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُسی کی سزاء بھگت رہے ہیں۔

منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرسلطان نے کہا کہ انھوں نے  پچھلے پانچ ماہ سے انٹرنیشنل فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور کشمیریوں کے لئے احتجاج کا سلسلہ بین القوامی سطح پر جاری رکھا ۔انھوں  نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے ضمن میں نئے لائحہ عمل کی ضرورت ہے اور وہ آزاد کشمیر کی ساری جماعتوں سے مشورہ مکمل کر کشمیر کے لئے جلد اس کا اعلان کریں گے ۔انھوں نی کہا کہ  اگلا سال  ان شاء اللہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سال ہو گا ۔انھوں نے کہا  کہ بھارت اگر ایک شہری کلبھوشن کے لئے پھانسی کی سزا رکوا سکتا ہے توعالمی برادری نے  مسئلہ کو کیوں نظرا نداز کیا ہوا ہے ۔  بیرسٹرسلطان نے کہاکہ لائن آف کنٹرول نے سب کو تقسیم کر رکھا ہے،کشمیریوں کیلئے یہ لائن آف کنٹرول نہیں بلکہ سیز فائر لائن ہے ۔انھوں نے کہا کہ اگلے سال آزادی کا بیس کیمپ بنا اور سیز فائر لائن کو توڑ کر کشمیر کو آزاد کرائیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بیرسٹر سلاطان نے کہا کہ انھوں نے آزاد کشمیرکے الیکشن میں دھاندلی کروائی اور کشمیریوں کے خون کے ساتھ بھی زیادتی کی اور انکو اور ان کے خاندان کواِسی کی سزا مل رہی ہے۔ بیرسٹر سلطان نے کہاکہ آزاد کشمیرکے الیکشن میں بھی نواز شریف نے دھاندلی کروائی ۔۔

پاکستان کیساتھ کشمیر میں بھی کرپشن ہے، پاکستان میں ایک مستحکم حکومت ہونی چاہیئےاور جلد ہی ہم یہ ضرورت پوری کرکے کرپشن کا خاتمہ کرینگے۔