راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ بنی ارشد محمود کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کارروائی

 
0
67

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ بنی ارشد محمود کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کارروائی، موٹرسائیکل و کار لفٹر صنم گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،05 مسروقہ موٹر سائیکل اور ایک مہران کار برآمد۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل وکارلفٹر صنم گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد صنم اور جواد شامل ہیں، ملزمان سے05 مسروقہ موٹر سائیکل اورایک مہران کار برآمدہوئی،ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل و کار چوری میں ملوث ہیں، ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل اور کار قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جائیں گے، متحرک کار و بائیک لفٹر گینگ کی گرفتاری اور برآمدگی پر ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ او بنی و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔