بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے ایک روپیہ81 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی

 
0
348

اسلام آباد،اکتو بر2(ٹی این ایس): بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے ایک روپیہ81 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قیمت میں کمی اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک اور300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو ریلیف نہیں ملے گا۔ اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 63 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین نے اگست میں 6 روپے 46 پیسے فی یونٹ ادا کئے ہیں۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں 20 ارب سے زائد ریلیف ملے گا۔